وزیراعلیٰ کے پی کی عمران سے ملاقات کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی،وزیراعلیٰ کی آمد پر تمام اراکین نے پرتپاک استقبال اور خیر مقدم کیا،اجلاس میں پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ قومی اسمبلی کے فورم پر اٹھانے اور قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ،تمام اراکین نے دستخط بھی کردئیے۔