اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے نے کہا ہے صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی ، ہیلتھ انشورنس نظام کو مزید وسیع کرینگے۔
پی ایف یو جے، آر آئی یو جے اور پریس کلب کے وفد نے وزیراطلاعات سے ملاقات کی ،جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام سمیت صحافیوں کی غیر قانونی برطرفیوں سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عطا تارڑ نے کہاجرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام کا عمل آخری مراحل میں ہے، صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، میڈیا ہاﺅسز کو تاریخی واجبات کی ادائیگی کے باوجود ملازمین کی برطرفیاں قابل تشویش ہیں،میڈیا مالکان کےساتھ ایجنڈے کو باقاعدہ طور پر اٹھایا جائےگا۔
وزیر اطلاعات نے کہا ہیلتھ انشورنس کے نظام کو مزید موثر اور وسیع کیا جائے گا، حکومت آزادی صحافت ،صحافیوں کے معاشی تحفظ کےلئے عملی اقدامات جاری رکھے گی،نیشنل پریس کلب پر حملے کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرائیں گے،صحافی برادری کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے،وفد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا،ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات اشفاق خلیل، پرنسپل انفارمیشن افسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔
صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی ، ہیلتھ انشورنس نظام کو مزید وسیع کرینگے،عطا تارڑ
















