راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی گرفتاری ایک مرتبہ پھر ٹل گئی،خصوصی عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل اڈیالہ جیل کے قریب کر لی گئی،ڈی ایس پی اظہر شاہ نے پولیس ٹیم کےساتھ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری پر باقاعدہ تعمیل کرا لی۔
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب وارنٹ پر دستخط کیے جس کے بعد گرفتاری موخر ہوگئی،عدالت کے احکامات کے مطابق علیمہ خان کے وارنٹ پر دستخط کرا کر کارروائی مکمل کر لی گئی ہے تاہم فی الحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی گرفتاری ایک مرتبہ پھر ٹل گئی
















