اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نمبرپورے،پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کافیصلہ کرلیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی آزاد جموں و کشمیر پارلیمانی گروپ کے اجلاس میںفریال تالپور ،سردار قمر زمان، چودھری ریاض ،سردار تنویر الیاس ودیگر نے شرکت کی ،وادی کی سیاسی صورتحال ،عوامی مسائل و حل پر تبادلہ خیال ،تنظیمی انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے پر زوردیا گیا،پی پی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماوں نے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق چودھری انوار الحق کےخلاف عدم اعتماد لانے کیلئے نمبر پور ے ہو گئے،اجلاس میں ممکنہ تبدیلی کے بعد نئے وزیراعظم کے نام پر بھی مشاورت کی گئی ،چودھری یاسین، لطیف اکبر،سردار یعقوب وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں،اجلاس میں طے ہوا آزاد کشمیر میں ان ہاوس تبدیلی یا حکومت کے قیام کاحتمی فیصلہ صدر آصف زرداری کریں گے۔
دوسری جانب وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ن لیگ کو موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملا،حمایت ترک کردی اب انوارالحق کو خود ہی سوچ لینا چاہیے، ن لیگ آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن میںبیٹھے گی،چودھری انوارالحق باتیں بہت کرتے ہیں مگر کارکردگی صفر ہے اب وقت آگیا خودفیصلہ کر لیں۔
پیپلزپارٹی کاوزیراعظم آزاد کشمیر کےخلاف عدم اعتماد لانے کافیصلہ
















