ججز کوڈ آف کنڈکٹ کا ترمیمی ایکٹ نافذ
اسلام آباد :(بیورورپورٹ)ججز کوڈ آف کنڈکٹ کا ترمیمی ایکٹ نافذ ، نوٹیفکیشن سپریم جوڈیشل کونسل کے 18 اکتوبر کے فیصلوں کے مطابق کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ترامیم کا بنیادی مقصد اصل ڈرافٹ میں املا کی غلطیاں درست کرنا اور نئے آرٹیکلز شامل کرنا تھا، ترامیم کے ذریعے رول 5 میں نئے ذیلی حصے شامل کئے گئے ، ججوں کےلئے ضابطہ اخلاق کا مقصد عدالتی سالمیت ، آزادی اور احتساب کے معیار کو برقرار رکھنا ہے، کوڈ آف کنڈکٹ میں اصلاحات عدلیہ کے غیرمتزلزل عزم کا اظہار ہیں۔


















