وائٹ بال سکواڈز کی نقاب کشائی، بابر، نسیم کی ٹی 20 میں واپسی


لاہور: (سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی وائٹ بال سکواڈزکی نقاب کشائی،بابر اعظم ،نسیم شاہ کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوگئی۔

پی سی بی کے مطابق ٹی 20 انٹرنیشنل 15 اور ون ڈے کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا،پاکستان ،جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی،ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک ہوگی،سری لنکا ،زمبابوے کےساتھ سہ ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی ،لاہور میںشیڈول ہے،پاکستان ،سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

عثمان طارق پہلی بار ٹی 20 سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ،بابر اعظم، عبدالصمد ، نسیم شاہ ٹی 20 ،فیصل اکرم، حارث روف اور حسیب کی ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ،سلمان علی آغا ٹی 20 ،شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت کریں گے۔

قومی ٹی 20 سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز،نواز، وسیم جونیئر، سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں،فخر زمان، حارث روف، سفیان مقیمریزرو کھلاڑی ہوں گے۔

ون ڈے سکواڈ شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث روف، حسیب ، حسن نواز، حسین طلعت، نواز، رضوان (وکٹ کیپر)، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا پر مشتمل ہو گا۔