اسلام آباد: (بیورورپورٹ) صدر مملکت آصف زرداری آئندہ ماہ قطر کا دورہ کریں گے۔
آصف زرداری 4 سے 6 نومبر تک دوحہ میں منعقد ہونےوالی دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس میں شرکت ، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سمیت دیگر عالمی رہنماوں ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقاتیں بھی کریں گے،دوحہ اجلاس 1995 میں کوپن ہیگن میں ہونےوالے پہلے عالمی سماجی ترقی اجلاس کے سلسلے کی کڑی ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری آئندہ ماہ قطر کا دورہ کریں گے



















