پاکستان،روس کا میڈیا، ثقافت وسیاحت کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان،روس نے میڈیا،ثقافت وسیاحت کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کرلیا۔
وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ ،میڈیا تعاون کے مختلف پہلوﺅں سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی سفیر نے کہا پاکستان میں شمالی علاقہ جات کی سیاحتی صلاحیت دنیا بھر کے سیاحوں کےلئے پرکشش ہے، روسی سیاح سیاحتی علاقوں میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان ،روس کے تعلقات کو نئی جہتوں پر استوار کرتے ہوئے عملی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے گا۔
ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے میڈیا، ثقافت ،سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا،وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا پاکستان ،روس کے درمیان باہمی اعتماد و احترام پر مبنی سفارتی تعلقات استوار ہیں۔


















