اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم جوڈیشل کونسل میںججز کےخلاف74 میں سے 70 شکایات مسترد، 3 مزید کارروائی کیلئے منظور ،ایک پر کارروائی مو¿خر کر دی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میںسپریم جوڈیشل کونسل نے ججوں کے ضابطہ اخلاق میں اکثریت رائے سے ترامیم کی منظوری دےدی،جوڈیشل کونسل کے 2الگ الگ اجلاس ہوئے ،پہلے میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شرکت کی ،دوسرے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگرکی جگہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شریک رہے۔
اعلامیے کے مطابق آرٹیکل 209 کے تحت 67 شکایات کا جائزہ لیا گیا،کونسل نے 65 شکایات متفقہ طور پر مسترد، ایک موخر اور ایک کو اکثریتی فیصلے سے مزید کارروائی کیلئے منظور کرلیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی عدم شرکت کے باعث کونسل کو دوبارہ تشکیل دیا گیا،دوسرے اجلاس میں 7 شکایات کا جائزہ لیا گیا ،سپریم جوڈیشل کونسل نے اکثریتی رائے سے 2 شکایات پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا ،5داخل دفتر کر دیں،اعلامیے میں کہاگیااکتوبر 2024 سے 155 شکایات پر غور کیا جا چکا ، 74 پر فیصلے کے بعد 87 شکایات ابتدائی غور کےلئے زیر التوا ہیں۔
ججز کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق ایک جج کو ایسا کیس نہیں سننا چاہیے جس میں جج کا فریق یا وکیل سے کوئی تعلق ہو، ایک جج کو کسی عوامی تنازع میں شامل ہونے سے گریز کرنا چاہیے، سپریم جوڈیشل کونسل نے ایک مرتبہ پھر جج صاحبان کو میڈیا پر بیان جاری کرنے سے روکدیا،ترمیم کے مطابق ججز الزامات کا تحریری جواب ادارہ جاتی ردعمل کیلئے قائم کمیٹی کو بھیجیں گے، جج میڈیا پرایسے سوال کا جواب نہیں دےگا جس سے تنازع کھڑا ہو، سوال میں بے شک قانونی نکتہ شامل ہو تب بھی جج جواب نہیں دےگا۔
اعلامیے کے مطابق ججز تحائف صرف قریبی رشتے داروں یا انتہائی قریبی دوستوں سے لے سکیں گے، جج کو دیگر تمام قسم کے تحائف لینے سے انکار کرنا ہو گا، جج کسی بھی قسم کی پیشکش کا جائزہ لے گا اصل مقصد کیا ہے، ججز آئینی عہدوں کے علاوہ کسی سے حلف نہیں لے سکیں گے، جج کسی سیاسی، ثقافتی، سفارتی تقریب کی صدارت نہیں کرے گا، جج بغیر کسی اثرورسوخ کے کام کرے گا، کسی بھی دباو کی صورت میں فوری متعلقہ چیف جسٹس کو آگاہ کرنا ہوگا، متعلقہ چیف جسٹس ججز کمیٹی کے سامنے معاملہ رکھیں گے،کمیٹی چیف جسٹس کی زیر صدارت ہوگی، کمیٹی کے دیگر ممبران میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز شامل ہوں گے، کمیٹی جج پر لگائے گئے الزام کا بذریعہ رجسٹرار ادارہ جاتی جواب دے گی۔
ججز کیخلاف 70شکایات مسترد،کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم منظور


















