پاک افغان ٹریڈ کی معطلی سے تاجروں کو اربوں کا نقصان
چمن:(مشرق نیوز)پاک افغان ٹریڈ کی معطلی سے تاجروں کو اربوں کا نقصان،سرحد کی دونوں جانب ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔
پاکستان سے چاول، سیمنٹ ،ادویات، طبی آلات ،کپڑا ،تازہ پھل سمیت متعدد اشیا،افغانستان سے کوئلہ، تازہ پھل، سوپ سٹون ،سبزیاں ، خشک پھل سمیت دیگر سامان پاکستان لایاجاتا ہے۔
سرحدی کشیدگی کے باعث طورخم، خرلاچی، غلام خان ،چمن تجارتی گزرگاہیں بند ہونے سے افغانستان کےساتھ دوطرفہ تجارت سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ معطل ہوگئی، دونوں ممالک کو اربوں کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق ملکی خزانہ روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے محصولات سے محروم ہے،بارڈر کی بحالی کے انتظار میں کھڑے مال بردار ٹرک کے ڈرائیورز عبدالحق ،گل آغا نے کہاگاڑیوں میں موجود اربوں مالیت کا سامان تباہ ہو رہا ہے،پاکستان ،افغانستان مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں اور سرحدوں کو تجارت کےلئے کھول دیں۔


















