قطر میں امن مذاکرات،افغان حکومت کی درخواست پرجنگ بندی میں توسیع

دوحہ،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ) قطر میں امن مذاکرات،افغان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے جنگ بندی میں توسیع کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قطر کے ذریعے کی گئی،عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ،اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہفتے کوشروع ہونے کی توقع ہے۔