پشاور:(بیورورپورٹ)پیرول پر رہا کیا جائے تو پاکستان ،افغانستان میں امن قائم کراسکتا ہوں، عمران خان نے پیشکش کردی،بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میںعمران خان سے ملاقات کی،پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان نے پاکستان ،افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا2مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ،دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو لڑائی کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا بہتر ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہاپیرول پر رہائی دی جائے تو امن کے قیام و تنازع کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کرسکتا ہوں۔
پیرول پر رہا کیا جائے تو پاکستان ،افغانستان میں امن قائم کراسکتا ہوں، عمران خان
















