صدر ٹرمپ کا شکریہ،آزاد فلسطینی ریاست پاکستان کی پالیسی ہے،وزیراعظم

شرم الشیخ،اسلام آباد: (مشرق نیوز،بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے فلسطینی عوام کی آزادی، عزت اور خوشحالی پاکستان کی بنیادی ترجیح ہے،1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق مضبوط و قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو پاکستان کی مشرق وسطیٰ پالیسی کی بنیاد ہے اور رہے گا۔

شہبازشریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا صدر ٹرمپ کا شکریہ قتل عام رکوانے کےلئے کیا گیاوعدہ پورا کیا،غزہ جنگ بندی میں اہم کردار کو سراہتے ہیں،امریکی صدر کی امن کےلئے غیر معمولی خدمات کو سراہتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے کہاپاکستان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، غزہ امن کانفرنس تاریخی موڑ ثابت ہو سکتی ہے،غزہ پر مسلط نسل کشی رکوانا ترجیح رہی، برادر ممالک کےساتھ ملکر جنگ بندی کیلئے مسلسل موقف اپنایا، فلسطینیوں کی آزادی، عزت و خوشحالی پاکستان کی بنیادی ترجیح ہے،1967سے پہلے کی سرحدوں کےساتھ فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی مشرق وسطیٰ پالیسی کی اساس ہے اور رہے گا۔