اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کی جانب سے ترقیاتی منصوبے ر وکنے کامعاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کااعلان کردیا۔
متحدہ کے مرکزی رہنما و ایم این اے امین الحق نے کہا وزیراعظم ،ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں ملاقات طے پاگئی،کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے سے آگاہ کیاجائےگا،امید ہے وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کرکے مسئلہ حل کرائیں گے۔
امین الحق نے کہاایم کیوایم پاکستان معاملے کو قومی اسمبلی اجلاس میں بھی اٹھائے گی،وفاقی ترقیاتی منصوبوں سے کراچی میں میگا پراجیکٹس تعمیر ہورہے ہیں، سندھ حکومت کا منصوبوں پر کام روکنا شہر قائد کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے،امکان ہے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔
سندھ میں ترقیاتی منصوبے روکنے کامعاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھائیں گے،ایم کیو ایم
















