لندن (مشرق نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہش مند ہیں،برطانوی دارالحکومت میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا برادر مملکت سعودی عرب کے بعد کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کےساتھ دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی، اب وقت آ گیا ہے ملک معاشی میدان میں بھی دنیا میں اپنی جگہ بنائے اور اقتصادی طاقت بن کر ابھرے،نائب وزیر اعظم نے کہا پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور اس پر کسی تیسرے ملک کو کوئی اعتراض نہیں، پاکستان نے عالمی سطح پر پیغام دیا وہ نہ صرف اپنی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بلکہ علاقائی امن کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں: اسحاق ڈار


















