ڈی آئی خان میں آپریشن،فتنہ الخوارج کے 13دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ڈی آئی خان میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 13دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں کی اطلاع پر درابن میں کامیاب آپریشن کیا،جوانوں نے خوارج کے ٹھکانوں کوموثرانداز میں نشانہ بنایا،فائرنگ کے تبادلے میں 13بھارتی سپانسر دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا،قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہاہلاک ہونےوالے دہشتگردخودکش بم حملے میں سہولت کاری، سرکاری اہلکاروں ،معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ،ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔


















