اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کام سے روکنے کے معاملے پر جسٹس طارق جہانگیری نے اپیل کی جلد سماعت کےلئے متفرق درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں استدعا کی گئی رواں عدالتی ہفتے میں اپیل فکس کریں،سپریم کورٹ فوری مداخلت کرے تاکہ جوڈیشل ورک شروع کر سکوں، مجھے بطور جج جوڈیشل ورک سے روکنے کا حکم سنے بغیر دیا گیا، میرے خلاف ہائیکورٹ میں دائر کی گئی رٹ کے قابل سماعت ہونے کا تعین کیے بغیر کام سے روکا گیا۔
جسٹس طارق جہانگیری نے موقف اپنایاجج کو کام سے روکنے کا حکم برقرار رہا تو مقدمے بازی کا نیا سیلاب امڈ آئے گا، کسی جج کےخلاف کوئی شکایت زیر التوا ہونے کے سبب کسی بھی جج کےخلاف درخواست آجائے گی جوڈیشل ورک سے روکا جائے۔
جسٹس طارق جہانگیری نے اپیل کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کردی


















