انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم، الیکشن کمیشن میں 2نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن میں2نئی سیاسی جماعتیں آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی رجسٹرڈ ہو گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ ایم علی ،تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہیں،الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے ،رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 170 ہو گئی ۔