لاہور،جلالپور،ملتان،بہاولپور:(خبر نگار،بیورورپورٹ)ستلج کا کٹاو،سینکڑوں مکانات دریا برد، جلالپور میں 3 افراد جاں بحق،سیلاب سے موٹروے ایم فائیو کے مزید 5پوائنٹس متاثر ہونے کاخطرہ پیدا ہوگیا۔
دریائے ستلج نے پاکپتن کے گاوں باقرکے کا رخ کر لیا، زمینی کٹاﺅ سے درجنوں گھر دریا برد ہو گئے، لوگوں نے اپنے مکانوں سے قیمتی سامان اتارنا شروع کر دیا، گاﺅں کو مزید نقصان سے بچانے کےلئے ضلعی انتظامیہ کی دوڑیںلگ گئیں،جلالپور پیروالا میں سیلابی پانی میں ڈوب کر 2 خواتین اور نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ادھر بہاول نگر کی بستی جانن والی و گرد و نواح کے علاقے دریائے ستلج سے متاثر ہوئے ،50 سے زائد مکان دریائی کٹاو کی نذر ہوگئے،500 سے زائد مزید مکانوں کو خطرہ ہے۔
دریں اثنا ترجمان موٹروے نے کہا جنوبی پنجاب میں سیلاب کے باعث موٹروے ایم فائیوکے مزید 4سے 5پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے،ٹریفک متبادل راستوں سے گزاری جارہی ہے ۔
ستلج کا کٹاو،سینکڑوں مکانات دریا برد، جلالپور میں 3 افراد جاں بحق
















