اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے پاک سعودی معاہدہ بھارت کیخلاف شاندار فتح کی مرہون منت ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا عوام خدا کا شکر ادا کریں بھارت کےخلاف شاندار کامیابی ملی، پاک سعودی معاہدہ بھی فتح کی مرہون منت ہے،قیامِ پاکستان کے بعد کئی دفاعی معاہدے کیے، مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے مدد نہ کی۔
وزیر دفاع نے کہادفاعی معاہدے کے بعد افواج کی تعداد میں اضافہ ہو گا دیگر ممالک کےساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں،پاکستان ،سعودیہ کے درمیان معاہدے کی فضا کئی دہائیوں سے ہموار تھی،ثمرات میں پاکستان شامل ہو گا،بھائی مدد کرنے کو تیار ہیں۔
پاک سعودی معاہدہ بھارت کیخلاف فتح کی مرہون منت ہے،خواجہ آصف
















