سیلاب،اوچ شریف، احمد پور شرقیہ میں تباہی،موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ بہہ گیا


لاہور، ملتان، سکھر: (نمائندگان) ستلج ، چناب سے اوچ شریف ،احمد پور شرقیہ میں تباہی ،جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ بہہ گیا۔

چیف پولیس افسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے متاثر ہوا،موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاو کے ساتھ چناب کی جانب بہہ رہا ہے، بہاو کم کرنے کےلئے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں۔

ادھر علاقہ بڈانی ، چک کہل ، کچی شکرانی و دیگر علاقوں کی رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں، پنجاب میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کیمپوں میں بے بسی کی تصویر بن گئے ، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے گھروں کو واپسی شروع کردی۔

دریں اثنا نوشہرو فیروز اور گھوٹکی میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث کچے کے متعدد دیہات زیر آب، فصلیں تباہ ، تمام زمینی رابطے منقطع ہوگئے ۔