مون سون سیزن ختم،سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکلنا شروع


لاہور:(خبر نگار)ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہاہے مون سون سیزن ختم،آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ،سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکلنا شروع ہوگیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان کاٹھیا نے کہاتمام دریا معمول کی سطح پر آ گئے ،مرالہ سے پنجند تک کوئی بڑا ریلا موجود نہیں،سیلاب کی صورتحال میں تمام اداروں نے ملکر کام کیا، پانی کا لیول کم ہونے کی وجہ سے اب کافی اضلاع میں کشتیاں بھی آپریشنل نہیں ،ستلج میں کئی دریاﺅں کی نسبت تھوڑاسابہا ﺅزیادہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہاپنجاب سے پانی کی پیک گزرنے کے بعدسندھ کےلئے بہت زیادہ مسائل نہیں ہوئے ، 6لاکھ12ہزار833لوگوں کومیڈیکل کیمپس میں امدادفراہم ،123اموات ریکارڈکی گئیں،30دنوں میں ڈیجیٹلی شفافیت کے ساتھ سروے کیا جائے گا۔