پارٹی رہنماوں کو کلاوڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں، بیرسٹر گوہر


پشاور،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے پارٹی رہنماوں کو کلاوڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں، پشاور ہائی کورٹ میں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نااہلی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت دلائل پیش کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاپی ٹی آئی رہنماوں کوکلاوڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں ،نااہلی فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے، بس بہت ہوگیا اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں،الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیاجائے،دریں اثناچیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام شاہ کی توشہ خانہ کیس میںگواہی مسترد کردی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاتوشہ خانہ کیس میں سارے گواہ بے بنیاد ،بوگس ، دباو میں عمران خان کےخلاف گواہی دے رہے ہیں،توشہ خانہ ٹو سمیت سارے بے بنیاد کیسز بنائے گئے ،درخواست ہے بانی پی ٹی آئی کے خط کی شنوائی کرکے ریلیف دیا جائے۔