اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے اراکین پارلیمنٹ ووٹ سے آتے ہیں، پتہ ہونا چاہیے عوامی مسائل کیا ہیں۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سپر ٹیکس کیس پر سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا پارلیمنٹ میں بل لانے کا طریقہ کار کیا ہے،وکیل ٹیکس پیئر نے موقف اپنایا پالیسی میکنگ اور ٹیکس کلکٹر 2مختلف چیزیں ہیں، ٹیکس کلکٹر ایف بی آر میں سے ہوتے جو ٹیکس اکھٹا کرتے ہیں، پالیسی میکنگ پارلیمنٹ کا کام ہے اگر میں پالیسی میکر ہوں تو ماہرین سے پوچھوں گا کیا عوام کو فائدہ ہے یا نقصان،جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں ،پتہ ہونا چاہیے مسائل کیا ہیں، کیا آج تک کسی پارلیمنٹرین نے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاویز دیں۔
خالد جاوید نے موقف اپنایا قومی اسمبلی میں کسی ٹیکس ایکسپرٹ کو بلا کر ٹیکس کے بعد نفع نقصان پر بحث نہیں ہوئی، وزیر خزانہ نے کہا سپر ٹیکس کے حامی ہیں، قومی اسمبلی میں ایسی بحث نہیں ہو سکتی جو کمیٹی میں ہوتی ہے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا یہی سوال ایف بی آر کے وکلا سے پوچھا تھا، ایف بی آر کے وکلا نے جواب دیا مختلف چیمبرز آف کامرس سے ماہرین کو بلایا جاتا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہامختلف کمیٹیاں لیکن کمیٹیوں کے کیا نتائج ہوتے ہیں آج تک نہیں بتایا۔
جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دئیے اصول تو ہے ٹیکس نافذ کرنے سے پہلے ماہرین کی رائے ہونی چاہیے، جسٹس امین الدین خان نے کہا یہ بات بھی سامنے ہونی چاہیے اگر 10 فیصد ٹیکس لگ رہا ہے تو کتنے لوگ متاثر ہوں گے۔
ووٹ سے آنے والے اراکین پارلیمنٹ کوعوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے،سپریم کورٹ
















