نئی دہلی:(مشرق نیوز) پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدے سے خطے میں نئی ہلچل، بھارت کی نیندیں اڑ گئیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا بھارتی حکومت پیشرفت سے پہلے ہی آگاہ تھی ،معاہدے پر دستخط کی رپورٹس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،معاہدے کے خطے و عالمی استحکام پر ممکنہ اثرات کا تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے،قومی سلامتی و مفادات کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
پاک سعودیہ معاہدے سے خطے میں نئی ہلچل، بھارت کی نیندیں اڑ گئیں
















