ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں کیخلاف تصور ہوگی، پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ

ریاض :( ) ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں کیخلاف تصور ہوگی، پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سٹریٹجک باہمی دفاعی (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے و دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

دفاعی معاہدے میں کہا گیا کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا سعودی عرب اور پاکستان کی 8 دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہے، دونوں ممالک میں مشترکہ سٹریٹجک مفادات ، قریبی دفاعی تعاون کے تناظر میں معاہدہ ہوا۔


تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جانے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف پر جوش انداز میں گلے ملے۔