لاہور،وزیر آباد:(اپنے رپورٹر سے،تحصیل،ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیرآباد کےلئے الیکٹرک بس کاتحفہ، وزیر اعلیٰ مریم نوازگکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں،خیر مقدم کرنے کےلئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بڑا ہجوم امڈ آیا، الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے،شہری وزیراعلیٰ کی تصاویر لےکر کھڑے رہے،مریم نواز نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا ،پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا وزیرآباد میں 15ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی،مسافروں کےلئے وائی فائی اور ہر سیٹ پرموبائل چارجنگ پوٹ بھی میسر ہے، ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز و آرام دہ ہیں،خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کیا گیا ، ہراسانی واقعات کے سدباب کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں، الیکٹرک بسیں وزیرآباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخوپورہ موڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی،3خصوصی چارجنگ سٹیشن قائم کردئیے گئے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ ویژن2030کے تحت صوبے کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کاباقاعدہ آغاز کر دیا،پہلے مرحلے میں 1100الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں کوفراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5اکتوبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق اقدام فضائی آلودگی ،ایندھن کے اخراجات میں نمایاں کمی لائے گا، شہریوں کو ماحول دوست ، کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،منصوبے کے مطابق حکومت کی جانب سے خریداروں کیلئے سبسڈائزڈ ڈاﺅن پیمنٹ کی سہولت دی جائےگی ،سود کی ادائیگی کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی ۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















