چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم ،فیصلہ چیلنج


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم ،فیصلے کو چیلنج کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری اسامہ خلجی کی جانب سے ایڈووکیٹ اسد لادھا کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی۔

99 صفحات پر فیصلہ تحریر کرتے ہوئے کہا گیاچیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی،فوری عہدے سے ہٹا کرپی ٹی اے میں سینئر ممبر کو عارضی چیئرمین تعینات کیا جائے۔

دریں اثنا چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیامجھے 24 مئی 2023 میں پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) مقرر کیا گیا ،25 مئی 2023 کو ترقی سے چیئرمین بنا،فیصلے کےخلاف اپیل کو تقرری قانونی ثابت کرنے کیلئے دائر کیا ،عدالت اپیل فوری سماعت کیلئے مقرر کرے۔