پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کا پابند ہے:جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس جمال مندوخیل نے سپر ٹیکس کیس میںریمارکس دئیے پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کا پابند ہے۔
آئینی بنچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سماعت کی،وکیل ایف بی آر حافظ احسان نے موقف اپنایا سیکشن 14 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، صرف مقصد تبدیل ہوا، 63 اے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سمیت کئی کیسز ہیں،سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کی قانون سازی کی اہلیت کو تسلیم کیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کیا قومی اسمبلی مالی سال سے ہٹ کر ٹیکس بل پاس کر سکتی ہے، کیا آئین میں پارلیمنٹ کو مخصوص پاور دی گئی ؟،حافظ احسان کھوکھر نے کہاعدالت کے سامنے جو کیس ہے اس میں قانون سازی کی اہلیت کا کوئی سوال نہیں ، جسٹس منصور علی شاہ کا ایک فیصلہ موجود ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا وہ صورتحال علیحدہ تھی یہ صورت حال علیحدہ ہے۔
حافظ احسان نے موقف اپنایا ٹیکس پیرز نے ٹیکس ریٹرنز فائل نہیں کیے ، فائدے کا سوال کر رہے ہیں، اکیلے ٹیکس پیرز کا مسئلہ نہیں ،آئینی معاملہ ہے،عدالتی فیصلے کا جائزہ لینا عدالت کا کام ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر پائیدار نہیں ،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے ہر ادارہ آئین کا پابند ، پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، حافظ احسان نے مو¿قف اپنایا اگر سپریم کورٹ کا کوئی فیصلہ موجود ہے تو ہائیکورٹ عملدرآمد کرنے کی پابند ہے،کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔



















