ایشیا کپ،ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہ ملایا

دبئی:(مشرق نیوز)ایشیا کپ میں پاکستان ،بھارت کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

دبئی میں کھیلے جانےوالے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتا تو کپتان سلمان علی آغاز ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے مصافحہ کرنے سے گریز کیا جوعام طور پر روایت ہوتی ہے، بعد ازاں قومی ٹیم کے کپتان روی شاستری سے بات کرکے لوٹے تو بھی سلمان علی آغا اور سوریا کمار یادو نے مصافحہ نہیں کیا۔