صدر آصف زرداری کاچینی ائیرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) صدر زرداری کاجے 10 سی طیارے بنانےوالے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ،سائنسدانوں ،انجینئرز سے ملاقات ،جے 10، جے ایف 17 اور جے 20 سٹیلتھ فائٹرز، ڈرونز، خود کار یونٹس ،ملٹی ڈومین آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت میں چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا،حالیہ معرکہ حق میں کلیدی کردار ادا کرنےوالے طیارے جے 10 سی ایئر کرافٹ کمپلیکس میں تیار کیے جاتے ہیں۔

آصف زرداری نے کہاجے 10 ،جے ایف 17 نے پاک فضائیہ کو مضبوط بنایا، مئی 2025 کے معرکہ حق ،آپریشن بنیان مرصوص میں طیاروں کی کارکردگی شاندار رہی،اے وی آئی سی چینی ٹیکنالوجی اور پاک چین سٹریٹجک شراکت داری کی علامت ہے،پاکستان چین کےساتھ دفاعی پیداوار ،ہوا بازی میں تعاون بڑھانے کا عزم رکھتا ہے،اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی ،چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔

دریں اثنا صدر زرداری نے چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی سپیڈ ٹرین کے ذریعے چینگدو سے میان ینگ کا سفر کیا،ٹرین آپریشن ، سروس، سیفٹی سسٹمز پر بریفنگ دی گئی،صدر کو بتایا گیا چینی ریل گاڑیاں 350 کلومیٹرفی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلتی ہیں، چین کا معیاری و یکساں نیٹ ورک جدید کنیکٹیویٹی کی مثال ہے،آصف زرداری نے آلودگی سے پاک الیکٹرک ٹرین ،زلزلہ وارننگ سسٹم کو انجینئرنگ کا شاہکار قرار دیتے ہوئے کہاچین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ملکوں کےلئے سبق آموز ہے۔