ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ ،اساتذہ کےساتھ خصوصی نشست
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ،طلبہ ، اساتذہ کےساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
اساتذہ نے کہا معلوماتی سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں ،تسلسل برقرار رہنا چاہئے، سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات کو پوسٹ کرنا غیر ذمہ دارانہ روش ہے۔
طلبہ نے کہاوطن عزیز میں استحکام صرف پاک فوج نہیں بلکہ تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کےلئے تمام اداروں کو یک جان ہو کر کام کرنا ہو گا۔


















