راولپنڈی،بنوں :(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،سکیورٹی فورسز نے 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ہندوستانی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی اطلاع کیا گیا،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردمارے گئے،قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہاہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،سکیورٹی فورسز ہندوستانی سپانسرڈ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب بنوں کینٹ کے رہائشی علاقے میں ڈیری فارم سے 2 چوکیدار اغوا کرلیے گئے،مسلح افراد138مویشی بھی ساتھ لے گئے، اغوا اورمویشی لےجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،پولیس نے مقدمہ در ج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
سکیورٹی فورسز کامستونگ میں آپریشن، بھارتی سپانسرڈ 4 دہشتگرد ہلاک


















