برطانیہ کی سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب سے زائد ہنگامی امداد


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)برطانیہ نے سیلاب متاثرین کےلئے ایک ارب سے زائد ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔

ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، سیلاب ، مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی،30 لاکھ پاو¿نڈ ہنگامی امداد اور مزید انسانی ہمدردی کی معاونت کا اعلان کیا،اسحاق ڈار نے بروقت تعاون اور یکجہتی پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اقدام متاثرہ عوام کےلئے بڑی سہولت ثابت ہوگا۔