درختوں کا سہارا لیکر مدد کے منتظر سیلاب متاثرین کی ویڈیو وائرل

ملتان :(بیورورپورٹ)تحصیل جلالپور پیر والا میں درختوں کا سہارا لیکر مدد کے منتظر سیلاب متاثرین کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک شخص نے 5 سے 6 سالہ بچی کو پانی میں اٹھا رکھا ہے، ریسکیو ٹیموں نے بچی ،2افراد کو ریسکیو کیا،متاثرہ شخص نے ریسکیو اہلکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فون کرتے ہیں کوئی نہیں آتا ،ریسکیو اہلکار نے جواب دیا بہت چکر لگائے، لوگ کیوں نہیں نکلتے،متاثرہ شخص نے کہا میری کزن درخت پر تھی وہ اب وہاں نہیں ،ریسکیو اہلکار نے کہا اسے بھی ڈھونڈتے ہیں۔