انسداد دہشتگردی قانون عام عوام پر لاگو نہیں ہوگا،سرفراز بگٹی


کوئٹہ: (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمیشہ کےلئے ختم کریں گے،انسداد دہشتگردی کا قانون عام عوام پر لاگو نہیں ہوگا، دہشتگردی واقعات سے نمٹنے کےلئے خصوصی انتظامات کرنے ہوتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہامولانا ہدایت الرحمن کے علاقے میں مزدوروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، فرانس میں دہشتگردی واقعے کے بعد ایک دن میں قانون تبدیل ہوا،2016 میں وکلاکا قتل ہوا، ماسٹر مائنڈ سعید بادینی کو پکڑا، سعید بادینی کا بروقت ٹرائل نہیں کیا گیا، لاشیں اٹھانے والوں سے تکلیف کا پوچھیں، دہشتگردی کے خلاف کوئی گواہی دینے کےلئے تیار نہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمیشہ کےلئے ختم کریں گے،سب دہشتگردی کا شکار ہیں، کیا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں لیڈ نہ لیں، پارلیمنٹ کی قیادت کے بغیر جنگ نہیں جیت سکتے، منشور دہشتگردی کو روکنا ہے،دہشتگردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔