راولپنڈی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے عمران،بشریٰ فیملی کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں،صحافی پر تشدد واقعہ پر معذرت کرتا ہوں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاپی ٹی آئی کسی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتی،ایک دوسرے سے اختلاف پر بات تشدد تک نہیں پہنچنی چاہیے،علیمہ خان پر انڈا پھینکنے اور صحافیوں پر تشدد واقعہ کی پارٹی سطح پر انکوائری کریں گے،علی امین گنڈاپور افغان حکومت سے ضرور بات کرتے مگروزیراعلیٰ کا پاسپورٹ 3 سال سے بلاک ہے۔
صحافی پر تشدد،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے معذرت کرلی
















