لاہور (اپنے رپورٹر سے) پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینٹ نشست پر ضمنی انتخاب میں رانا ثنا سینیٹر منتخب ہو گئے،رانا ثناء250 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی، اس دوران 251 ووٹ کاسٹ ہوئے، ایک ووٹ مسترد ہوا،پولنگ کا عمل پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ہوا، ن لیگ اور حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے رانا ثناء امیدوار تھے جبکہ اپوزیشن نے اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کو نامزد کیا تھا،رانا ثنا ءکی جیت کے بعد ن لیگ کی سینٹ میں 21 نشستیں ہوگئیں، پیپلز پارٹی کی 26 اور پی ٹی آئی کی 21 نشستیں ہیں،جے یو اٰئی (ف) 7، بلوچستان عوامی پارٹی 4، اے این پی کی 3، ق لیگ، نیشنل پارٹی، ایم ڈبلیو ایم کی ایک ایک نشست اور سینٹ میں 6 آزاد اراکین ہیں،خیبر پختونخوا سے سینٹ کی ایک جنرل نشست پر انتخابی شیڈول جاری ہونا باقی ہے۔
رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب
















