ایم ڈی واسا لاہور کی سربراہی میں گجرات نکاسی آب آپریشن کامیابی سے مکمل، 90 فیصد علاقے کلیئر

لاہور (قمر عباس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا کی سربراہی میں گجرات نکاسی آب آپریشن 90فیصد علاقہ جات کلیئر، واسا لاہور آپریشن میں 24 ڈی واٹرنگ سیٹس،17 سکر مشینز ،11 ایکسیویٹر ، 3 ڈمپر ٹرک، ،1 فیول باوزر، 2 جنریٹرز ، 2 جیٹنگ مشین، ، 2 ٹریکٹر، 2 واٹر باوزر ،13 آفیسرز ،111 اہلکار شامل ،گجرات میں ڈیسلٹنگ آپریشن جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق گجرات میں 570ملی میٹر بارش کے باعث شہری اور دیہی علاقہ جات بارشی پانی میں ڈوب گئے جس پر گجرات ضلعی انتظامی کی جانب سے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سی ایم پنجاب کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور کو نکاسی آب کے مسائلہ کو حل کرنے کا ٹاسک دیا گیا جو کہ جمعہ سے ایم ڈی واسا لاہور کی سربراہی میں ڈائریکٹر عثمان بابر ،شرجیل حسین، ایکسین احمد حسنین ،ایس ڈی او مہدی حسن شاہ ،ملک اسرار ،سب انجینئرز اور دیگر افسر و ملازمین شامل تھے، 5رواز میں گجرات کو نکاسی آب کی مد میں ریلیف فراہم کردیا گیا جس کے نتیجہ میں ضلع کو 90فیصدعلاقہ کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ اس میں واسا لاہور کی جانب سے شہر میں نصب ڈسپوزل کی خراب مشینری کو بحال کیا گیا اور نئے پمپس بھی انسٹال کئے گئے جس میں 7 سبمر سیبل پمپس جن میں 10 کیوسک اور 4 کیوسک کے دو پمپ جیل روڈ ڈسپوزل سٹیشن اسکے علاوہ 6 کیوسک کا ایک پمپ جی ٹی روڈ ڈسپوزل سٹیشن پر اور 6 کیوسک کے 3 پمپس کالرہ کلاں ڈسپوزل پر انسٹال کئے گئے ہیںاس کے علاوہ جیل روڈ پر موجود خراب پمپس کو بھی چلاگیا۔ اسکے علاوہ مرکزی ڈرین جو کہ جی ٹی روڈ ڈرینج کے نام سے جو جی ٹی روڈ ،شاہ حسین ،رامتلائی چوک کالرہ کلہاں، راوی گارڈن سے ہوتے ہوئے دریا میں جارہی ہے جو کہ تقریبا 5کلو میٹر پر محیط ہے، کی ڈسیلٹنگ کی گئی جبکہ لینگ ڈرین جو کہ جی ٹی روڈ سے فوارہ چورک کچہری سے نالہ جلا ل پور سیداں تک ہیں کو صاف کیا گیا ہے جو کہ معمول پر آنا شروع ہو گیا ہے جبکہ آپریشن میں1 لانگ بوم ایکسیویٹر خصوصی اس نکاسی آب آپریشن میں شامل ہوا جس کی مدد سے گجرات میں ڈیسلٹنگ آپریشن جاری ہے مزید ڈسیلٹنگ کا عمل جاری ہے اس آپریشن میں 24 ڈی واٹرنگ سیٹس،17 سکر مشینز ،11 ایکسیویٹر ، 3 ڈمپر ٹرک، ،1 فیول باوزر، 2 جنریٹرز ، 2 جیٹنگ مشین، ، 2 ٹریکٹر، 2 واٹر باوزر ،13 آفیسرز ،111 اہلکاروں گجرات نکاسی آب آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گجرات میں سسٹم بہتر ہیں لیکن بروقت دیکھ بحال نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کاسامنا کرنا پڑا اور شہر میں بارشی جمع پانی ہونے سے سب کچھ بلاک ہو گیا تھا۔ گجرات نکاسی آب آپریشن میں سیکرٹری ہاﺅسنگ، سیکرٹری بلدیات ،صوبائی وزیر بلدیات اور صوبائی وزیر ہاﺅسنگ و دیگر سرکاری و سیاسی شخصیات شامل ہوئے۔ ایم ڈی واسا غفران چوہدری یومیہ کی بنیاد پر ذاتی حیثیت سے آپریشن کی نگرانی کی خاطر گجرات میں موجود ہوتے ہیںجبکہ مرکزی کردار واسا لاہور انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا اور جاری ہے۔ واسا لاہور کی تمام ٹیمیں تاحال گجرات میں کام میں مصروف ہیں۔ ایم ڈی واسا لاہور کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ضلع بھر کے 90 فیصد سکولز کھول دیئے گئے ہیں تمام شہر میں رونقیں بحال تجارتی مراکز کھل گئے ہیں۔