شاداب کا کندھے کی انجری سے صحتیابی کے بعد ری ہیب ، فزیکل ٹریننگ

لاہور: ( ) ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کندھے کی انجری سے صحتیابی کے بعد ری ہیب ، فزیکل ٹریننگ شروع کردی۔

شاداب خان نے 5 جولائی کو انگلینڈ میں دائیں کندھے کی سرجری کرائی ، آپریشن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل سے مشاورت کے بعد کیا گیا ۔

انجری کے باعث شاداب خان ایشیا کپ میں قومی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے تاہم اب بحالی پروگرام کے تحت فزیکل ٹریننگ اور فٹنس ایکسر سائز کر رہے ہیں۔

انسٹا گرام پر شاداب خان کی نئی ریل بھی سامنے آئی جس میں ریکوری ٹریننگ اور فٹنس ایکسرسائز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔