اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پریکٹس اینڈ پروسیجر اور اسٹیبلشمنٹ رولز ایک ووٹ کی برتری سے منظور ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر اور اسٹیبلشمنٹ رولز بغیر بحث6، 5 کی اکثریت سے منظور کیے گئے،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر ،جسٹس خادم حسین سومرو ، جسٹس اعظم خان، جسٹس آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے حق میں ووٹ دیا،جسٹس محسن اختر، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے مخالفت کی گئی۔
فل کورٹ میٹنگ کے ایجنڈے میں ترمیم کا 2ججز کے خطوط میں کیا گیا مطالبہ مسترد کردیا گیا،میٹنگ میں ایک جج کی فل کورٹ میٹنگ موخر کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی، اختلافی ججز کا پریکٹس اینڈ پروسیجر اور اسٹیبلشمنٹ رولز کی منظوری موخر کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ججز کا رولز کی منظوری موخر کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا، فیملی کورٹ ججز کے اختیارات ،اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ کے مسائل کاایجنڈا اتفاق رائے سے منظور کیا گیا،معاملہ وفاقی حکومت کو بھجوانے کی منظوری دی گئی، میٹنگ 35 منٹ دورانیے پر مشتمل تھی۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر اور اسٹیبلشمنٹ رولز ایک ووٹ کی برتری سے منظور


















