تیانجن (مشرق نیوز) ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی مل گئی جب اعلامیہ میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم نے کو جعفر ایکسپریس اور خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ حملے خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کی سازش ہیں، جنہیں ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
ایس سی او کی جانب سے اس باضابطہ مذمت کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، اس سے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ رکن ممالک دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مل کر اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
ایس سی او کانفرنس میں بڑی کامیابی، جعفر ایکسپریس، خضدار حملوں کی مذمت



















