سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم
پشاور: (بیورورپورٹ) فیلڈ مارشل کی خصوصی ہدایت پرخیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری ہے۔
پاک فوج کے ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باوجود بونیر، شانگلہ اور سوات کے مختلف علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں،ہیلی کاپٹرز نے خواڑ بانڈہ کے علاقے میں راشن پہنچایا، آٹا، چاول، دالیں ، ملک پاوڈر، نمک، چائے کی پتی اور کوکنگ آئل شامل ہیں،پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز دور دراز علاقوں سے زخمیوں، خواتین اور بچوں کو محفوظ مقام تک بھی پہنچا رہے ہیں،آرمی کے ڈاکٹرز نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگا لیا ۔


















