اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی،جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا۔
ترجمان سپارکو نے کہا سیٹلائٹ نے گراونڈ سٹیشنز سے مستحکم رابطہ بھی قائم کرلیا،ہائی ریزولوشن تصاویر زمین پر بھیجنے کا عمل شروع ہوچکا ،سیٹلائٹ کی مدد سے شہری منصوبہ بندی ،انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں انقلاب آئے گا، سیٹلائٹ قدرتی آفات کی بروقت مانیٹرنگ میں معاون ثابت ہوگا، سیلاب، زلزلے ، لینڈ سلائیڈنگ کے فوری ڈیٹا سے ریلیف ممکن ہے۔
سپارکو نے کہا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کے ذریعے مستقبل میں گلیشیر پگھلنے، جنگلات کٹائی کی نگرانی ممکن ،، زراعت میں فصلوں کی نقشہ سازی، پانی وسائل کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی، سیٹلائٹ غذائی تحفظ ،زرعی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا،سی پیک منصوبوں میں جغرافیائی خطرات کی شناخت، نیٹ ورکس کی نقشہ سازی ممکن ہوگی، پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے فیصلہ سازی میں بہتری آئے گی،سیٹلائٹ کی مدار میں کامیاب گردش پاکستان کی تکنیکی خودمختاری ، خلاپر مبنی ٹیکنالوجی میں بڑا قدم ہے۔
پاکستان کی ایک اور کامیابی،جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا



















