لاہور :(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب میں لائیوسٹاک کی بہتری و فروغ کےلئے شاندار تاریخی پراجیکٹ کاآغازکر دیا،پنجاب بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجوایٹس ،پیرا ویٹس کےلئے پہلا جامع انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ آغاز ہوچکا ،ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کےلئے 60کروڑ کی خطیر رقم مختص کر دی گئی۔
مریم نوازکے انٹرن شپ پروگرام کے تحت ویٹرنری گریجوایٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے وظیفہ ملے گا،پیرا ویٹس ،معاونین لائیوسٹاک کو انٹرن شپ کے دوران 40ہزار روپے ملیں گے،ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ڈی وی ایم ڈگری ہولڈر ویٹرنری گریجوایٹس اپنے متعلقہ ضلع میں اپلائی کرسکتے ہیں ،2سالہ ایل اے ڈی کورس مکمل کرنے والے نوجوانوں کو اپنے متعلقہ ضلع میں انٹرن شپ پروگرام کےلئے اپلائی کرنے کی سہولت ہوگی، ویٹرنری گریجوایٹس اور پیراویٹس www.jobs.punjab.gov.pk لنک پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں ،پنجاب کے 36اضلاع میں ویٹرنری اسسٹنٹ، اے آئی ٹیک نیشن اورلیب اسسٹنٹ کا کوٹہ مقرر کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا وٹیرنری انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے لائیوسٹاک فارمرز کو جانوروں کے علاج ،مشاورت کی سہولت دہلیز پر ملے گی، ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کا مقصد لائیوسٹاک کا فروغ ،ترقی ہے، ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام سے نہ صرف نوجوانوں کو فیلڈ میں عملی تجربہ حاصل ہوگا بلکہ ماہانہ سکالر شپ بھی حاصل کرسکیں گے۔
مریم نواز نے کہا لائیوسٹاک کے پوٹینشل سے پورا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،دودھ ،گوشت کی پیداوار بڑھنے سے زرمبادلہ ذخائرمیں بھی اضافہ ممکن ہوگا،پنجاب کو لائیوسٹا ک ،ڈیری ڈویلپمنٹ کا ہب بنانا چاہتے ہیں ،لائیوسٹاک فارمرز کےساتھ کھڑے رہیںگے۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دےدی،پنجاب حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کےلئے 65لاکھ تک کی فنانسنگ کا فیصلہ کرلیا،لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنے کےلئے 1100گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیاگیا ،مریم نواز جاپان کے دورے سے واپس آتے ہی الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے کے پورٹل کا افتتاح کریں گی،پنجاب حکومت الیکٹرک ٹیکسی کی فنانسنگ کا سود ادا کرے گی،منصوبے کےلئے 7اقسام کی 40لاکھ سے ایک کروڑ تک مالیت کی گاڑیاں دستیاب ہوسکیں گی۔
پنجاب،لائیوسٹاک کےلئے شاندار تاریخی پراجیکٹ ،انٹرن شپ پروگرام ، 60کروڑ مختص
















