کالعدم مجید بریگیڈ کا دہشتگردوں کی فہرست میں آنا بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے،کاکڑ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کالعدم مجید بریگیڈکادہشتگردوں کی فہرست میں آنا بھارتی سفارتکاری کے منہ پر طمانچہ ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا امریکہ نے واضح کردیا دہشتگردوں کیخلاف پاکستان کےساتھ کندھے سے کندھا ملاکر لڑےگا، پاکستان 3دہائیوں سے بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کا بیانیہ پیش کر رہا ہے اور اب امریکہ نے بھی حقیقت کو تسلیم کرلیا۔

سابق نگران وزیراعظم نے کہا بھارت خطے میں دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے،بلوچستان کے لوگ سونے، کاپر اور دوسری تمام معدنیات سے قیمتی و اہم ہیں،عوام کی سلامتی ترجیح ہے، باقی سب چیزیں ثانوی ہیں۔