اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے نیوکلیئر صلاحیت دفاع کی ضمانت ،کسی کوبلیک میل نہیں کرتے،جنگ کے بعد مودی کو خواب میں بھی پاکستانی فوج نظر آتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا پاکستان نیوکلیئربلیک میلنگ کر رہا نہ یقین رکھتا ہے،جوہری اثاثے صرف ملکی دفاع کےلئے ہیں،نریندر مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور افواج نظر آتی ہیں ، مودی کےلئے پاکستان سے جنگ ڈراونا خواب بن چکا ،بھارتی وزیراعظم بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کر رہے ہیں،پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جنگ جیتی۔
وزیر دفاع نے کہانریندر مودی کےلئے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آ رہی ہے، بھارت کے اندر سے مودی کےخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارتی شہری خودکہہ رہے ہیں مودی کا رویہ ایسا تھاجنگ تک نوبت آگئی،بھارتی وزیراعظم بیانات دے کر اپنے گھر میں اٹھنے والے طوفان کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے،مودی کے ہاتھوں بھارت اپنا مقام کھوبیٹھا ۔
خواجہ آصف نے کہا نریندر مودی کی ناکامی اپوزیشن کےلئے موقع ہے، بھارتی اپوزیشن نریندر مودی کی ناکامیوں کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہی ہے،کینیڈا ،پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات نریندر مودی نے کرائے، مودی کے چہرے پردہشتگردی کا دھبہ لگ چکا ،پاکستان میں بی ایل اے ، طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں،بھارتی دہشتگردی کے واضح ثبوت موجود ہیں،عالمی فورم پر بھی جمع کرادئیے،اچھے ہمسایوں کی طرح رہا جائے تو برصغیر میں امن ممکن ہے، برصغیر کے عوام معاشی ترقی بھی کر سکتے ہیں۔
نریندر مودی کو خواب میں بھی پاکستانی فوج نظر آتی ہے، خواجہ آصف
















