گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)عدم پیروی، گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماوں عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈار نے عمر ایوب اور زرتاج گل کےخلاف 9 مئی جلاو گھیراو مقدمے کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، دونوں رہنما عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری اورایک روزہ حاضری سے استثنیٰ درخواستیں خارج کر دیں۔
عمر ایوب، زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج
















