یوم آزادی پر محکمہ تعلقات عامہ میں پرچم کشائی ،ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا

لاہو ر:(اپنے رپورٹر سے)یوم آزادی کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ غلام صغیر شاہد نے ڈی جی پی آر ہیڈ کوارٹرز میں قومی پرچم لہرایا اور تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی،ملکی ترقی، سلامتی و استحکام کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔

غلام صغیر شاہد نے کہا آزادی سب سے بڑی نعمت ،ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے محنت کرنا سب کا قومی فریضہ ہے۔

تقریب میں ڈائریکٹر نیوز سہیل جنجوعہ،ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا سہیل رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن کرن فضل بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز ظفر حسن قریشی و دیگر افسروں نے شرکت کی،محکمہ تعلقات عامہ کی عمارت کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ،بارش کے باوجود افسروں ،ملازمین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔