اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بلند نہیں ،14اگست اور قومی اہمیت کے دنوں میں پی ٹی آئی کا متشدد احتجاج معمول بن گیا ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہاایک شخص قومی دنوں اور تہواروں سے زیادہ پی ٹی آئی کےلئے فوقیت رکھتا ہے،پی ٹی آئی نے کبھی دہشتگردی کی مذمت نہیں کی بلکہ اسد قیصر صاحب نے کہا خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن نہیں کرنے دیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا پاک بھارت جنگ کے دوران علیمہ خان صاحبہ (جنکا بھائی مودی کے آگے لیٹ گیا تھا) حکومت پر مودی کےساتھ ساز باز کا الزام لگاتی رہیں،رواں سال فوج کے 700شہدا نے جانیں قربان کیں،پی ٹی آئی کے کسی لیڈر نے کوئی تعزیتی بیان دیا نہ کسی کے گھر جاکر تعزیت کی بلکہ مخالفانہ بیان دئیے ۔
قومی اہمیت کے دنوں PTIکا متشدد احتجاج معمول بن گیا، خواجہ آصف
















